بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ویمن کرکٹر فاطمہ ثنا نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر فاطمہ ثنا نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

فاطمہ ثنا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ حجاب اور عبایا میں ملبوس ہیں۔

ٹوئٹر پر شیئر کردہ تصویر فاطمہ ثنا نے مکّہ میں لی جبکہ وہ تصویر میں بےحد خوش نظر آئیں۔

فاطمہ ثنا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اللّہ اکبر! میں نے اپنا پہلا عُمرہ مکمل کرلیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں فاطمہ ثنا کو آئی سی سی ٹرافی ملی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ الحمد اللّہ، آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافی ملنے پر خوش ہوں۔

فاطمہ ثنا نے کہا تھا کہ یہ میرے لیے بڑا اعزاز ہے، محنت جاری رکھوں گی۔

Back to top button