بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان ویمنز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز کو شکست دیدی

نیوزی لینڈ ویمنز اور پاکستان ویمنز ٹیموں کے درمیان جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزکے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز کی ٹیم نے میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ  ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 127 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، میڈی گرین 44 ناٹ آئوٹ، سوزی بیٹس نے 28 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے ثنا فاطمہ نے اٹھارہ رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

جواب میں پاکستان کی ٹیم نے مقررہ ہدف با آسانی تین وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرتے ہوئے میچ سات وکٹوں سے جیت لیا، شاوال ذوالفقار نے 41 جبکہ منیبہ علی نے 23 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے صوفیہ ڈیوان نے دو وکٹیں حاصل کیں، فاطمہ ثنا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ، گروپ بی میں ابھی سے اگر مگر کی صورتحال
Back to top button