بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ایل پی جی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کمی

467 روپے گھریلو سلنڈر اور 1,796 روپے کمرشل سلنڈر میں کمی کی گئی

او جی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کی حیرت انگیز کمی کر دی۔ ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 39,552 روپے فی میٹرک ٹن 39.5 روپے فی کلو، 467 روپے گھریلو سلنڈر اور 1,796 روپے کمرشل سلنڈر میں کمی کی گئی ہے۔31 مارچ کو اوگرا کی طرف سے جاری کردہ ایل پی جی کی پیداواری قیمت 171,551.81روپے فی میٹرک ٹن، 171.5روپے فی کلو، 2,024روپے گھریلو سلنڈر اور 7,788 روپے کمرشل سلنڈر مقرر کی گئی تھی۔

مورخہ 5 مارچ 2022 کو حکومتی ایل پی جی پیداواری ادارہ (او جی ڈی سی ایل) نے ایل پی جی کی پیداواری قیمت 132,000روپے فی میٹرک ٹن، 132 روپے فی کلو، 1558 روپے گھریلو سلنڈر اور 5,993 روپے کمرشل سلنڈر مقرر کر دی۔ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کی طرف سے پیش کیے گئے فارمولے کے تحت ایل پی جی کی قیمت میں 50 فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیے  ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری
Back to top button