بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان نے تین اپریل کو آئین اور عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا، مریم اورنگزیب

ملک میں کوئی حکومت نہیں، ایوان صدر اور وزیراعظم ہائوس پر آئین شکن ٹولے کا قبضہ ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے تین اپریل کو پاکستان کے آئین اور عوام کے ساتھ کھلواڑ اور تاریخی فراڈ کیا ہے، ملک میں کوئی حکومت نہیں، ایوان صدر اور وزیراعظم ہائوس پر آئین شکن ٹولے کا قبضہ ہے۔ آئین شکن ٹولہ بائیس کروڑ عوام اور آئین کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔

ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم اورنگزیب  نے کہا کہ عمران خان اقتدار سے چمٹے رہنے کی خاطر غیرآئینی وغیرقانونی طورپر22کروڑ عوام کو یرغمال بنائے ہوئے ہے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ۔ عمران خان نے ساڑھے تین سال معیشت پارلیمنٹ ، الیکشن کمیشن، میڈیا سمیت دیگر اداروں کو یرغمال بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اب مہنگائی ، غربت اور بھوک سے پسی عوام کواپنے غیرآئینی اقتدار کے ذریعے یرغمال بنائے ہوئے ہے بیرونی ملک سازش کے جھوٹ کے ذریعے اپنی نالائقی، کرپشن اور تاریخی ناکامیاں چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیے  محمد سہیل زمان پاکستان تحریک انصاف میں شامل
Back to top button