بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سندھ ہائوس حملہ کیس، رپورٹ جمع نہ کرانے پر پولیس کی سرزنش

سندھ ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کے دوران نوٹس کے باوجود رپورٹ جمع نہ کروانے پر عدالت نے اسلام آباد پولیس پر برہمی کا اظہار کیا۔

پیپلز پارٹی کے ایم این اے قادر خان مندوخیل کی جانب سے سندھ ہاؤس پر ہونے والے کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر سماعت سیشن عدالت میں ہوئی۔

عدالتی نوٹس کے باوجود سندھ ہاؤس پر حملے کی رپورٹ نہ دینے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد فرخ فرید بلوچ نے اسلام آباد پولیس سے کل تک جواب طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی اور کارکنوں نے اسلام آباد میں واقع سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا تھا جس کے نتیجے میں سندھ ہاؤس کا مرکزی دورازہ بھی ٹوٹ گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے بھی سندھ ہاؤس پر حملے پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا تھا جبکہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد پولیس کو انکوائری کا حکم دیا تھا اور اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے سپریم کورٹ میں ایک رپورٹ بھی جمع کروائی تھی۔

Back to top button