بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران نیازی دور میں بدترین غربت ایک سچ ہے،شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر  اور  اپوزیشن لیڈر شہبازشریف  نے  عوام تک  نواز  شریف کا اہم پیغام پہنچا دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر  شہباز شریف کا ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا ہے جس میں انھیں  سابق وزیراعظم نواز شریف کے پیغام سے متعلق عوام کو آگاہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں عوام کو اپنے اور آپ کے قائد نواز شریف کا ایک اہم پیغام دینا چاہتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ عمران نیازی کے ساڑھے 3 سالہ دور میں سب سے اونچی سطح پر مہنگائی ایک سچ ہے، عمران نیازی دور میں بدترین غربت ایک سچ ہے، اس حکومت کے دور میں بدترین کرپشن ایک سچ ہے اور عمران نیازی کے بدترین دور میں عام آدمی کے ساتھ ظالمانہ رویہ ایک سچ ہے۔

خیال رہے کہ لاہور سے مریم نواز اور حمزہ شہبازکی قیادت میں روانہ ہونے والا ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔

Back to top button