بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آپ نے آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی، شہباز شریف کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط

 قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسپیکر اسد قیصر کو خط لکھ دیا۔

شہباز  شریف نے اسپیکر کے نام اپنے خط  میں کہا کہ 8 مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی اور اسی دن قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کروائی گئی جس کے بعد فوری طور پر عدم اعتماد کے نوٹسز ملنے چاہیے تھے لیکن ایسا نہیں کیا گیا، چند اراکین کو 19 مارچ کو نوٹسز کی کاپی ملی۔

خط کے متن میں کہا گیا ہےکہ آئین کے مطابق آپ 14 دن میں اجلاس طلب کرنے کے ذمے دار تھے لیکن آپ نے اپنی آئینی ذمے داری پوری نہیں کی۔

Back to top button