بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نندی پور پاور پلانٹ ریفرنس سے بری

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نندی پورپاورپلانٹ میں مبینہ خردبرد کے ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔

نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ملزمان کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو بری کردیا ہے۔ 

عدالت نے ریفرنس میں شریک3 ملزمان راجہ پرویز اشرف، شمائلہ محمود اور شاہد رفیع کو بری کردیا۔

نیب نے2018 میں قومی خرانے کو27 ارب کا نقصان پہچانے پر ریفرنس دائر کیا تھا جس میں  7 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

چارملزمان ظہیرالدین بابر، ریاض کیانی،محمود چشتی اورڈاکٹرریاض پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان کو پیراں غائب رینٹل پاور ریفرنس میں بری کیا تھا۔

Back to top button