بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

حسن علی ،حارث رئوف اور فہیم اشرف نے قومی سکواڈ جوائن کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز حسن علی، حارث رؤف اور آل راؤنڈر فہیم اشرف نے قومی ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کر لیا۔

پی سی بی کے مطابق حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور انہوں نے قرنطینہ بھی مکمل کرلیا۔

اس کے علاوہ حسن علی اور فہیم اشرف نے تین روزہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے پنڈی ٹیسٹ میں آج دوسرے روز کا کھیل جاری ہے جس میں پاکستان کی ایک وکٹ کے نقصان پر  بیٹنگ جاری ہے۔

Back to top button