بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کرتاپورراہداری،71میں بچھڑنے والی نند اور بھاوج اور خاندان کا ملاپ

کرتارپور راہداری سے بچھڑوں کو ملانے کا سلسلہ جاری ہے، ملن اور امن کی راہداری نے 1971 سے بچھڑی نند اور بھاوج اور ان کے خاندانوں کو 51 سال بعد گلے ملوا دیا۔

کرتارپور راہداری کے ذریعے گورد وارہ پر بھارت سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور راہداری نے کئی دہائیوں سے بچھڑے ایک اور خاندان کو ملا دیا ہے۔

دربار انتظامیہ کے مطابق 1971 میں ظفروال کی باوی دیوی کا خاندان بچھڑ گیا تھا جبکہ باوی دیوی کا بھائی گور داس پور میں جا بسا تھا۔

راہداری کے ذریعے دونوں خاندان کرتار پور پہنچے جہاں دونوں خاندان مل کر آبدیدہ ہو گئے۔

دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راہداری کے ذریعے مزید 291 یاتری دربار پہنچے ہیں۔

مزید پڑھیے  ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کو پہلے ہی میچ میں ملائشیا کے ہاتھوں شکست
Back to top button