بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سابق آسڑیلوی وکٹ کیپر راڈنی مارش انتقال کر گئے

آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر  راڈنی مارش 74 برس کی عمر میں آج انتقال کرگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے راڈنی مارش کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق راڈنی مارش نے 96 ٹیسٹ اور 92 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہےکہ راڈنی مارش کی یاد میں آسٹریلوی ٹیم پنڈی ٹیسٹ میں بازوؤں پرسیاہ پٹی باندھےگی۔

Back to top button