بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خلع لینے پربیوی کو وصول شدہ حق مہر 100فیصد واپس کرناہوگا

وفاقی شریعت عدالت نے خلع کی صورت میں ادا شدہ حق مہرکا 25 فیصد واپس کرنےکی دفعات غیر شرعی قرار دے دیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق خلع کی صورت میں بیوی کوحق مہر کا 25 فیصد واپس کرنےکا قانون غیرشرعی ہے۔  

وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے کے مطابق اب پنجاب میں بھی خلع لینے پربیوی کو وصول شدہ حق مہر 100فیصد واپس کرناہوگا۔

وفاقی شریعت عدالت نے پنجاب حکومت کو 6 ماہ میں فیصلےکےمطابق قانون میں ترمیم کی ہدایت جاری کی ہے۔

اس سے قبل پنجاب فیملی کورٹ ایکٹ کےمطابق خلع پر خاتون کو ادا شدہ حق  مہر کا 25 فیصد واپس کرنا ہوتا تھا۔ْ

Back to top button