بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کو عدالت میں چیلنج کردیا

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کو عدالت میں چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر  فیصل واوڈا نے دوہری شہریت  کیس  میں الیکشن کمیشن  کی جانب سے نااہل قرار  دیے جانےکے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ  میں چیلنج کیا  ہے۔

فیصل واؤڈا نے الیکشن  کمیشن کے فیصلے کے خلاف وسیم سجاد ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت  میں  درخواست دائر  کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نا اہلی کا فیصلہ دینے کا مجاز نہ تھا اس کا 9 فروری 2022  کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم  قرار دیا  جائے۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس میں سابق وزیر فیصل واوڈا کو نااہل  قرار  دیا ہے اور ان کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا تھا جس کےبعد ان کا بطور سینیٹر الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا  ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ فیصل واوڈا 2 ماہ میں تمام مالی مفادات اورمراعات واپس کریں، انہوں نے جرم چھپانے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا۔

فیصل واوڈا سندھ سے تحریک انصاف کی نشست پر 3 مارچ 2021 کو سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے  ارکان اسمبلی کی نااہلی عدالت کے منسوخ کرنے تک برقرار رہے گی، جسٹس اعجاز الاحسن
Back to top button