بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عماد وسیم کو جرمانہ

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7 کے اکیسویں میچ میں پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کراچی کنگز کے سپنر عماد وسیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔میچ کے پہلے اوور میں رحمان اللہ گرباز کوآئوٹ کرکے نامناسب ردعمل ظاہر کرنے پر عماد وسیم پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کے لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔بالر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری رنجن مدوگالے کی جانب سے عائد جرمانے کو قبول کیا ہے۔

Back to top button