بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پی ایس ایل7، لاہور قلندرز کی دھمال، ملتان سلطانز کو مات دیدی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں لاہور قلندرز نے  ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست  رہنے والی ملتان سلطانز کو  52 رنز سے مات دے دی۔

183رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 20 ویں اوور میں130 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، صہیب مقصود 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ یہ ملتان سلطانز کی رواں ایونٹ میں پہلی شکست ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت  دی۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، فخر زمان 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کے خلاف لاہور قلندرز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا ، اوپنر عبداللہ شفیق صرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ایک وکٹ گرنے کے بعد فخر زمان اور کامران غلام کے درمیان 86 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم 91 رنز کے مجموعی اسکور پر کامران 42 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔

قلندرز کو تیسرا نقصان سیٹ بیٹر فخر زمان کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ37 گیندوں پر 60 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اس کے علاوہ اختتامی اوورز میں محمد حفیط اور فِل سالٹ کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ٹیم کا اسکور 4 وکٹوں پر 182 رنز تک پہنچا۔

حفیظ 29 گیندوں پر 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ سالٹ 16 گیندوں پر 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے انور علی، شاہنواز دھانی، عباس آفریدی اور عمران طاہر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیے  پاکستان سپر لیگ7،آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی سے ٹکرائو

 لاہور قلندرز پی ایس ایل کے رواں سیزن میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلا میچ کھیل رہی ہے۔

ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا ور صرف 14 مجموی اسکور پر شان مسعود 8 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے ۔

ملتان کو دوسرا نقصان محمد رضوان کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 27 گیندوں پر 20 رنز بناکر پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ صہیب مقصود 29 اور ٹِم ڈیوڈ 24 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔

Back to top button