بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان سپر لیگ7،آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی سے ٹکرائو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 7 میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گی۔

آج کھیلے جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹیم کے کپتان شاداب خان اور ذیشان ضمیر کے آج ہونے والے میچ سے باہر ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ شاداب خان گروئن انجری اور ذیشان ضمیر سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوگئے ہیں، اس لیے یہ دونوں کھلاڑی آج کے میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 14پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے 8، 8 پوائنٹس ہیں جبکہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے یہ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

رواں سیزن میں کراچی کنگز کی ٹیم اب تک جیت سے محروم رہی ہے اور وہ ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیے  چیمپئنز لیگ،دفاعی چیمپئن چیلسی کا سفر کوارٹر فائنل میں تمام
Back to top button