بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نااہل حکمرانوں نےکشمیریوں کو ظالم درندوں کےحوالے کردیا ہے،مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ کہ حکومت نے جس طرح کشمیر کا سودا کیا ملک کا بھی کرسکتے ہیں۔

ریلی سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، اقوام متحدہ اپنی قراردادکے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے میں ناکام رہی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جس طرح کشمیر کا سودا کیا ملک کا بھی کرسکتے ہیں، ناکام اور نااہل حکمرانوں نےکشمیریوں کو ظالم درندوں کےحوالے کردیا ہے، عالمی برادری نے بھی کشمیریوں سے وفا نہیں کی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ظلم پرپاکستانی عوام خاموش نہیں، کشمیریوں کے حق خودارادیت کےلیے ان کےشانہ بشانہ رہیں گے۔

Back to top button