بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

صوابی میں زیر تعمیر پل ٹوٹ گیا

صوابی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر پل ٹوٹ کر گرگیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

ضلعی حکام کے مطابق صوابی میں ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے تعاون سے گوہاٹی کے مقام پرپل زیر تعمیر تھا، پل کا ایک پلر لگایا جا رہا تھا کہ جیک سلپ ہونے کے باعث نیا پلر  پہلے سے نصب دو پلروں پر گرگیا۔

پلرزکونقصان پہنچنےسے پل گرگیا لیکن خوش قسمتی سےحادثےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کمشنر مردان ڈویژن نے پل گرنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ  کا کہنا ہے کہ تعمیرات کے وقت کسی بھی مکینیکل غلطی سے مالی نقصان کی ذمہ داری کنٹریکٹر پر عائد ہوتی ہے اس لیے حادثے سے سرکاری خزانےکا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیے  پنڈورا پیپرز میں پاناما پیپرز سے زیادہ پاکستانیوں کے نام شامل
Back to top button