بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیئرمین پی ٹی آئی آج 11 مقدمات میں اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں پیش ہونگے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج اسلام آباد میں درج 11 مقدمات میں اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں 3 مقدمات اور سیشن عدالتوں میں 8 مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لیگل ٹیم 8 کیسز کی کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کیلئے کمشنر آفس سے رجوع کرے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوں گے۔

مزید پڑھیے  فخر ہے کہ پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں کا خوبصورت امتزاج ہے ۔ وزیراعظم
Back to top button