بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شہزاد اکبر کا استعفیٰ اور فواد چوہدری کا رد عمل

 وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے استعفے پر فواد چوہدری نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ شہزاد اکبر نے شدید دباؤ میں کام کیا، مافیاز پر کام کرنا آسان نہیں تھا لیکن انہوں نے بہترین طور پر کیسز کو دیکھا۔

فواد چوہدری نے شہزاد اکبر کو کوئی اور ذمے داری دیے جانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ مزید اہم کام آپ کے منتظر ہیں۔

مزید پڑھیے  سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹوکی پھانسی کو 44 برس بیت گئے
Back to top button