بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک فرار

ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق دو ڈاکو تھانہ غلہ منڈی کے علاقے سے واردات کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس کے پیچھا کرنے پر جھال روڈ نہر ایل بی ڈی سی پل کے قریب ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے ناجائز اسلحہ و دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا جبکہ نامعلوم ڈاکو کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔

مزید پڑھیے  اے این ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، گرفتاریاں
Back to top button