بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

اسلام آباد ہائیکورٹ،جسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت 2عدالتی اہلکار کورونا کا شکار

اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت دو عدالتی اہلکار بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کی کورٹ میں کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے اور جسٹس طارق قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی کورٹ کے عدالتی اہلکار اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی کورٹ کے ریڈر کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کورونا کیسز سامنے آنے پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ روم میں ڈس انفیکشن اسپرے کرا دیا گیا۔

Back to top button