بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

معروف براڈ کاسٹر یاور مہدی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

معروف براڈ کاسٹر یاور مہدی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ کراچی میں آج امام بارگاہ کاظمین سادات کالونی شاہ فیصل میں بعد نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔

مرحوم یاور مہدی ریڈیو پروگرام بزمِ طلبہ کے پروڈیوسر رہے، آپ ریڈیو پاکستان کا قیمتی اثاثہ تھے۔

یاور مہدی نے بزمِ طلبہ کے ذریعے نوجوان شعرا اور ادیبوں کی تربیت کی، انہوں نے متعدد فنکار، شُعرا اور ادیب متعارف کروائے۔

خوش بخت شجاعت، رضا ربانی، پروین شاکر، اسد اشرف ملک یاور مہدی کے شاگرد رہے۔

یاور مہدی نے آرٹس کونسل کراچی کی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

Back to top button