بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ہتک عزت کیس، حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد

عدالت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر ہتک عزت کیس میں فرد جرم عائد کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی۔

عدالت نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر ہتک عزت کیس میں فرد جرم عائد کر دی۔

سعید غنی نے حلیم عادل شیخ اور دیگر کے خلاف ہتک عزت کے دعوے دائر کر رکھے ہیں۔

عدالت نے 13 فروری کو گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Back to top button