بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی

ملک کے سیاحتی مقام مری میں برفباری اور ہنگامی صورتحال کے باعث سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

 مری میں برفباری کے ساتھ سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سوا لاکھ گاڑیاں شہر میں داخل ہوگئيں جس کے باعث شدید رش اور سڑکوں پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق ‏مری میں مسلسل برفباری کے باعث ہنگامی صورتحال ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مری میں داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مری میں داخلہ بند کرنےکا فیصلہ شدید برفباری اور سیاحوں کا رش کی وجہ سے کیا، سیاح گاڑیوں میں محصور ہیں اور رش کی وجہ سے ہنگامی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ‏ٹریفک میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے انتظامیہ اور پولیس متحرک ہیں۔

دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مری اورگلیات جانے والے سیاحوں سے اپیل کی کہ سیاح، بالخصوص فیملیز مری اورگلیات سفر سےگریز کریں۔

ان کا کہنا تھاکہ بڑھتے ہوئےرش کی وجہ سیاحوں کو مری اور گلیات کی طرف جانے سے عاضی طور پرروک دیا ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ مری اور گلیات کی طرف جانے والے سیاحوں کو 17 میل انٹرچینج سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، انتہائی ایمرجنسی کی صورت میں ہی شہریوں کو مری اور گلیات کی طرف سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

Back to top button