بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان سپر لیگ کیلئے کورونا ایس او پیز تیار

پی سی بی انتظامیہ نے پاکستان سپر لیگ کیلئے کورونا ایس او پیز تیار کرلیے۔ذرائع کے مطابق 20 رکنی سکواڈ میں سے میچ کیلئے 12 فٹ کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی اس لیے سکواڈ میں 8 کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پربھی میچ ہوسکے گا البتہ 9 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے پر میچ نہیں ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے دوران ہوٹل کے سیکیور ببل میں 25 سے 30 اضافی کھلاڑی رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ کوئی کھلاڑی کورونا کا شکار ہوا تو اسے 10 دن کیلئے آئسولیٹ کردیا جائے گا اور کورونا مثبت کھلاڑی کا متبادل سیکیورببل میں موجود کھلاڑیوں سے لیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق کراچی اورلاہورکے درمیان چارٹرڈ فلائٹس میں ایک وقت میں دو ٹیمیں سفرکریں گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کو سپلیمنٹری ڈرافٹ میں ہرٹیم مزید دو دو کھلاڑی منتخب کرے گی۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑی بھی پورے ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

Back to top button