بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق کرینگے، کرکٹ آسڑیلیا

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے باعث صورت حال مشکل ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق کریں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے دورہ پاکستان سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم حال ہی میں تمام صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان گئی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہر لحاظ سے مکمل رابطے میں ہیں، پاکستان میں اومی کرون کی تشخیص کے باوجود آسٹریلیا کا دورہ شیڈول کے مطابق ہو گا۔نک ہاکلے کا مزید کہنا تھا کہ اومی کرون کے باعث صورت حال مشکل ہے لیکن دورہ پاکستان کے لیے پرعزم ہیں، جب تک حالات محفوظ ہیں تب تک آسٹریلیا پاکستان کا دورہ کرنے کیلیے پرعزم ہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم آئندہ برس مارچ میں 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

Back to top button