بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نبیٔ کریم ﷺ کی شانِ بارے صدر پیوٹن کا بیان قابل تعریف،مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے بیان پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا یہ بیان کہ نبیٔ کریم ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی اظہارِ رائےکی آزادی یا فن کا اظہار نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روسی صدر کا بیان عالمِ اسلام کے اس مؤقف کی تائید ہے کہ حضور ﷺ کی حرمت و تقدس آفاقی ہے جس پر ہم ولادیمیر پیوٹن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی آزادیٔ اظہارِ رائے نہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ شانِ رسالت ﷺ میں گستاخی لوگوں کو ناراض کرنے اور اشتعال دلانے کا باعث بنتی ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان نے روسی صدر پیوٹن کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ روسی صدر کا بیان میرے مؤقف کی تائید ہے کہ شانِ رسالت ﷺ میں گستاخی آزادیٔ اظہارِ رائے نہیں۔

Back to top button