بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارت میں مسلمانوں کو نسل کشی کی دھمکی، پولیس بی جے پی کے خلاف کارروائی میں ناکام

جو کچھ میں نے کہا اس پر نادم نہیں ہوں، مجھے پولیس کا خوف نہیں ، پربودھانندگری

بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں حکمراں جماعت بھارتی جتنا پارٹی ( بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے انتہاپسند ہندوں کی جانب سے ایک مذہبی اجتماع میں مسلمانوں کی نسل کشی سے متعلق نفرت آمیز تقریر پر پولیس کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتراکھنڈ میں تین روزہ دھرم سنسد نامی مذہبی اجتماع کے کلپس سوشل میڈیا پر گردش کررہے ہیں جس میں بی جے پی خواتین ونگ کی لیڈراڈیتا تیاگی اور بی جے پی لیڈر اشونی اپادھیائے نے بھی شرکت کی۔ انتہا پسند گروہ ہندو رکشا سینا کے پربودھانندگری کو ویڈیو میں کہتا سنا جا سکتا ہے کہ میانمار میں ہماری پولیس، سیاستدانوں اور آرمی کی طرح ہر ہندو کو مسلح ہو کر  مسلمانوںکا صفایا کردینا چاہیے کیونکہ اس کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق چار دن سے سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی ویڈیوز کے بعد بھی پولیس نے نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ انہوں نے این ڈی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ جو کچھ میں نے کہا اس پر نادم نہیں ہوں، مجھے پولیس کا خوف نہیں ہے اور اپنے موقف پر قائم ہوں۔

پولیس اسٹیشن میں ترنمول کانگریس لیڈر اور آر ٹی آئی کارکن ساکیت گوکھلے کی جانب سے پولیس کو شکایت درج کرائی گئی ہے۔ایک اور ویڈیو میں پوجا شکون پانڈے عرف سادھوی اناپورنا کو مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی کال دیتے سنا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ انہیں ختم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مار ڈالو ہمیں 100 فوجیوں کی ضرورت ہے جو 20 لاکھ کو مار سکیں۔

مزید پڑھیے  مقبوضہ علاقوں میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات جدید دور کا نوآبادیاتی منصوبہ، پاکستان

پولیس نے دعوی کیا کہ وہ ایف آئی آر درج نہیں کر سکی کیونکہ ابھی تک کسی نے کوئی شکایت نہیں کی تاہم پولیس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

Back to top button