بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

انٹرنیٹ کیبل کٹ جانے کے باعث سپیڈ میں کمی

سی می وی 4 کیبل کٹ جانے کے سبب ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ 1 ٹیرا بائٹ تک کم ہوگئی۔

ٹیلی کام ذرائع کے مطابق پاکستان اور افریقہ کے درمیان انٹرنیٹ کیبل کی سروس معطل ہوئی ہے، متاثرہ سی می وی 4 انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کا کام جنوری میں مکمل ہوگا۔

ذرائع ٹیلی کام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اسپیڈ رش کےاوقات میں متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ٹیلی کام ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ ٹریفک دیگر کیبلز پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر میں فجیرہ کے قریب 40 ٹیرا بائیٹ کی 25 ہزار کلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی کے سبب ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں اچانک کمی آگئی تھی۔

Back to top button