بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

افغانستان میں بگڑ تی انسانی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔

کانفرنس میں شرکت کیلئے انڈونیشیا، بوسنیا، ملائیشیا،  ترکمانستان اور کرغزستان کے حکام اسلام آباد پہنچ گئے،کابل سے افغان وزیر خارجہ امیرخان متقی بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے امیر خان متقی کا استقبال کیا۔ اس کے علاوہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

اس موقع پر اپنے بیان میں تھامس ویسٹ نے کہا کہ طالبان سے سفارتکاری میں افغان عوام ہمیشہ ہماری ترجیحات میں ہوں گے۔

اجلاس میں اوآئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور مبصرین کےعلاوہ  اقوام متحدہ، بین الاقوامی مالیاتی ادارے، امریکا، برطانیہ،فرانس، چین، روس، جرمنی، اٹلی کے مندوبین بھی شامل ہوں گے۔

افغانستان میں بگڑتی انسانی صورتحال پر ہونے والے اس اجلاس سے وزیراعظم عمران خان بھی خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیے  رواں سال سردیوں میں گیس بحران شدید ہونے کا امکان
Back to top button