بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

او آئی سی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

اجلاس میں افغانستان میں انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 17 ویں غیر معمولی اجلاس میں افغانستان میں انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ممبر ممالک کے نمائندگان کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ انڈونیشیا کی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئیں۔ کرغستان کے نائب وزیر خارجہ ، ملائیشیا اور بوسنیا کے وزیر خارجہ، افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی بھی اسلام آباد پہنچ گئے ۔ دفاعی پیداوار کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

اجلاس میں اقوام متحدہ، یورپی یونین اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے نمائندوں سمیت امریکہ، چین، روس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور فرانس کے خصوصی مندوبین کو بھی دعوت دی گئی۔اس موقع پر اسلام آباد کو رنگا رنگ روشنیوں، مندوب ممالک کے جھنڈوں، استقبالیہ بینرز سے سجا دیا گیا۔ سڑکوں اور راستوں کو رنگا رنگ روشنیوں سے سجایا گیا ۔

او آئی سی کے متعدد مندوبین کا ریڈکارپٹ استقبال کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ۔

مزید پڑھیے  بھارت کی طرف سے گروپ20 کے سربراہ اجلاس کے انعقاد کا مقصدکشمیر کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانا ہے، شبیر احمد شاہ
Back to top button