بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور لاہور پہلے نمبر پر

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پھر لاہور پہلے نمبر پر آ گیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیوآئی) کے مطابق لاہور کی فضاء ہفتہ کو انتہائی آلودہ رہی جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 255 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ کراچی میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 163 ریکارڈ ہوئی ہے۔

آلودہ شہروں کی فہرست میں افغانستان کا دارالحکومت کابل دوسرے، منگولیا کا دارالحکومت اولان باتر تیسرے اور بھارتی دارالحکومت دہلی چوتھے نمبر پر ہے۔

کابل کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 218، اولان باتر میں 208 اور دہلی میں 203 ریکارڈ کی گئی۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی آلودگی کے حوالے سے پاکستان کے حوالے سے کی گئی درجہ بندی میں گوجرانوالہ 300 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں فیصل آباد دوسرے، ملتان تیسرے اور لاہور چوتھے نمبر پر ہے۔

فیصل آباد کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 290 اور ملتان میں 274 ریکارڈ ہوئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس نے کہا کہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

مزید پڑھیے  سعودی عرب نے چینی ویکسین کی منظوری دیدی
Back to top button