بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ملائیشیا کی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے معذرت

ملائیشین ہاکی کنفیڈریشن نے بنگلا دیش میں ہونے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپئنز ٹرافی میں ملائیشین ٹیم کی عدم شرکت کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کے مطابق سینئر ملائیشین کھلاڑی کا حال ہی میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، ٹیم کو مکمل طور پر قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

فیڈریشن کے وضاحتی بیان کے مطابق یہی وجہ ہے کہ ملائیشین ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہیں کرے گی۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کے مطابق نئی صورتحال کے تناظر میں ایونٹ میچز کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا کیونکہ اب ایونٹ میں 6 کے بجائے 5 ٹیمیں کھیل رہی ہیں۔

ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ جاپان کے خلاف 14 دسمبر کو کھیلے گا۔

مزید پڑھیے  محمد حفیظ نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں
Back to top button