بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ کل لاہور میں ہو گی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی ڈرافٹنگ کل نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ میں شامل 6 فرنچائزز اپنی ٹیموں کو حتمی شکل دیں گی، اس سلسلے میں ڈرافٹنگ کل دوپہر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہوگی۔

ٹیموں نے اپنی ریٹنشن اور ٹریڈنگ کا عمل مکمل کرلیا ہے، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نے 8، 8 جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے 7، 7 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔

پلاٹینیم میں پہلی پک لاہور قلندرز کی ہے، امکان ہے کہ فخرزمان دوبارہ لاہور قلندرز کا حصہ بنیں گے، گولڈ اور ایمرجنگ میں بھی پہلی پک لاہور قلندرز کی ہے۔

سلور کے پہلے راؤنڈ میں پشاور، دوسرے میں ملتان، تیسرے میں کوئٹہ اور چوتھے راؤنڈ میں پشاور زلمی کی پہلی باری ہے۔

ڈرافٹ کے لئے 425 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے، ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، جس میں پلاٹینیم، ڈائمنڈ اورگولڈ کے 3،3، سلور کے 5 جبکہ ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کے 2، 2 کھلاڑی شامل ہوں گے۔

ڈرافٹنگ کی تقریب پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیوسوپر پر براہ راست دکھائی جائے گی۔

Back to top button