بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ڈاکٹر نعمان نیاز کے والد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

معروف اسپورٹس صحافی ڈاکٹر نعمان نیاز کے والد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

والد کے انتقال کی خبر نعمان نیاز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دی جہاں انہوں نے والد کی تصاویر شیئر کیں۔

ڈاکٹر نعمان نیاز نے بتایا کہ میرے والد لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد نیاز 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  میرے والد ناصرف ایک باپ بلکہ دیانتداری اور دیانت کے اعتبار سے اعلیٰ ترین اور حقیقی انسان تھے۔

نعمان نیاز نے مزید لکھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ وہ ہمیں چھوڑ کرچلے گئے ہیں۔

اس سے قبل نعمان نیاز نے 7 دسمبر کو ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میں گھر واپسی کی پرواز میں سوار ہونے کا انتظار کر رہا ہوں، میرے والد، دوست اور ایک ایسا شخص جس نے میرے برے وقت سے گزرنے میں میری مدد کی وہ وینٹی لیٹر پر ہے۔

نعمان نیاز نے اپنی ٹوئٹ میں دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔

Back to top button