بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

طالبان فورسز اور ایرانی سرحدی فورس کے درمیان جھڑپیں

 افغانستان کی طالبان فورسز اور ایرانی سرحدی فورس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصل ہوئی ہیں، یہ جھڑپ مغربی افغانستان کے صوبہ نمروز کے سرحدی ضلع کنگ میں ہوئی ہے۔

مقامی افغان صحافیوں نے نجی ٹی وی چینل کو  بتایا کہ طالبان اور ایرانی سرحدی فورس کے درمیان جھڑپ افغانستان کے مغربی صوبہ نمروز کے سرحدی ضلع کنگ (Kung)  میں بدھ کی شام پانچ بجے شروع ہوئی جو آخری اطلاعات تک جاری تھی۔

 لڑائی کے دوران طالبان کی جانب سے ہلکے ہتھیاروں کے علاوہ بھاری اسلحہ کا بھی استعمال کیا گیا، علاقے سے موصول ہونے والی ویڈیوز میں طالبان فورسسز کو توپوں سے ایرانی علاقے پر گولہ بارے کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے تین سرحدی چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ  کیا گیا ہے  جبکہ طالبان نے مذید فوجی کمک بھی طلب کرلی ہے۔

مقامی افغان صحافیوں کے مطابق جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب ایران کی جانب سے سرحد پر چیک پوسٹ کی تعمیر کی جارہی تھی، لڑائی کے دوران بعض طالبان فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے لیکن ایران کی جانب کسی زخمی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Back to top button