کشمیریوں سے تھپڑ کھانے والے ابھینندن کو ویرا چکرا ایوارڈ دیدیا گیا
بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کو بھارتی حکومت کی جانب سے ’ویر چکرا‘ ایوراڈ سے نوازا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سےجھوٹی خوش خبری دینے کے لیے 27 فروری 2019ء کو پیش آنے والے واقعے کو توڑ مڑور کو پیش کیا گیا ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے کالے کو سفید لکھنے میں بھی کوئی شرم محسوس نہیں کی ہے۔
بھارتی رپورٹس کے مطابق گروپ کیپٹن ابھینندن ورتھمان کو آ ج صبح بھارتی صدر رام ناتھ کوونڈ کی جانب سے 2019ء کی فروری میں پاکستان کا ایف16 طیارہ مار گرانے پر ’ویر چکرا‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابھینندن مِگ 21 طیارے کا پہلا پائلٹ ہے جس نے F-16 کو مار گرایا تھا۔
بھارتی ویب سائٹ نے ساتھ ہی میں یہ بھی لکھا ہے کہ ایف16 طیارہ مار گرانے کے بعد ابھینندن پاکستان کی حدود میں پکڑے جانے کے بعد واپس کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ہندوستانی ایوارڈ ’ویر چکرا‘ جنگ کے دوران دشمن کے سامنے فوجی کی بہادری کو دیکھتے ہوئے اُسے دیا جاتا ہے۔
دوسری جانب حقیقت اس کے بر عکس ہے، 27 فروری 2019ء کو پاکستان ایئر فورس کے بہادر جوانوں کی جانب سے بغیر کسی نقصان کے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیارے مِگ21 کو تباہ کر کے ونگ کمانڈر ابھینندن کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔