بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا خوارج کے خلاف آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک، 6 اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے، جبکہ دو افسران سمیت 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ 20 ستمبر کو پیش آیا۔

شہید ہونے والے افسران میں 23 سالہ کیپٹن ابوذر فاروق، ساکن ضلع گوجرانوالہ، اور 22 سالہ لیفٹیننٹ شیراز بابر، ساکن ضلع چکوال شامل ہیں۔ دونوں افسران اپنے دستوں کی قیادت فرنٹ سے کر رہے تھے۔ ان کے ساتھ 4 دیگر اہلکار بھی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کو بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج قرار دیا گیا ہے۔ علاقے میں ممکنہ دیگر خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ’عزمِ استحکام‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button