بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 294 روپے 92 پیسے ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 294 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا، یوں انٹربینک میں ڈالر کی قدر صرف ایک پیسہ کم ہوئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے بھاؤ کی گراوٹ ایک روپیہ 50 پیسے رہی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 301 روپیہ ہے البتہ کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دورے پرآئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ڈالر اوپن مارکیٹ میں 310 روپے میں بھی نہیں مل رہا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا مجموعی رجحان مثبت رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس کاروباری دن میں ایک موقع پر 250 پوائنٹس کم ہوکر 47 ہزار 893 بھی ہوا لیکن کاروبار کے اختتام تک انڈیکس 179 پوائنٹس مثبت ہو کر 48 ہزار 325 پر بند ہوا۔

بازار میں آج 22 کروڑ 69 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب روپے سے زائد رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 23 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 202 ارب روپے ہے۔

مزید پڑھیے  امریکی سفیر کا دورہ پاکستان سٹاک ایکسچینج،روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا
Back to top button