بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان سیریز میں کلین سوئپ فتح حاصل کرلے گا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

دوسرا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم نے گزشتہ روز آرام اور تفریح کرتے ہوئے گزارا۔ اس دوران ٹیم نے ڈھاکا کے ہوٹل میں ڈنر بھی کیا۔

ڈنر کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں نے فوٹو شوٹ بھی کروایا، سینئر کھلاڑی شعیب ملک اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے اس موقع پر خوش گپیاں بھی کیں۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 4 وکٹ جبکہ دوسرا 8 وکٹ سے جیتا تھا۔ پہلے میچ میں حسن علی اور دوسرے میں فخر زمان پلئیر آف دی میچ قرار پائے تھے۔

Back to top button