بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کردی۔

بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، جس کی سماعت 30 نومبر کو ہوگی۔

منظوری کی صورت میں صارفین پر 61 ارب روپے کا بوجھ منتقل ہوگا۔ اضافے کی درخواست کےالیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے کی گئی ہے۔

دوسری جانب کےالیکٹرک نے بھی نیپرا کو فی یونٹ بجلی 29 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی جس کی سماعت 2 دسمبر کو ہوگی۔

Back to top button