بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سیریز کو آسان نہیں لے سکتے ،کوشش ہوگی کہ ورلڈکپ کی طرح کھیلیں ۔

بابر اعظم نے کہا کہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف مختلف کامبی نیشنز آزمائیں گے۔

واضح رہے کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے  12 رکنی ٹیم کا اعلان اعلان کر دیا ہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم کی کپتانی بابر اعظم کریں گے جبکہ شاداب خان قومی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی، فخر زمان، شعیب ملک، خوشدل شاہ، محمد نواز، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

مزید پڑھیے  پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف دیدیا
Back to top button