بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

تحدہ عرب امارات میں غیرمسلموں کیلئے نئے قوانین کی منظوری

متحدہ عرب امارات میں غیرمسلموں کیلئے نئے قوانین کی منظوری دے دی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق قوانین کی منظوری یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے دی۔

عرب میڈیا نے بتایا کہ نئے خاندانی قوانین ریاست ابوظبی میں مقیم غیر مسلم تارکین پر لاگو ہوں گے، خاندانی قوانین 20 سے زائد دفعات پر مشتمل ہیں جو نجی زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کرتے ہیں۔

قانون کی ایک شق شادی بیاہ اور طلاق کے قوانین پر مشتمل ہے جبکہ دوسری شق شوہر اور بیوی کے حقوق اور واجبات کے متعلق ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق دوسری شق طلاق کی صورت میں جائیداد کی تقسیم اور مالی معاملات سے متعلق ہے اور تیسری شق میں طلاق کے بعد بچوں کی کفالت کے معاملات شامل ہیں جبکہ قانون کی چوتھی شق وصیت اور وراثت کے متعلق ہے۔

عرب میڈیا نے بتایا کہ ریاست میں مقیم غیرمسلم کو اپنی پوری جائیداد یا حصہ کسی کو وصیت کرنے کا اختیار ہوگا۔

نئے قانون کے تحت غیر مسلموں کے خاندانی قوانین کیلئے عدلیہ کے تحت الگ یونٹ قائم کیا گیا ہے، عدالتی کارروائی عربی اور انگریزی زبان میں ہوگی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نئے خاندانی قوانین دنیا میں رائج قوانین کے مطابق تیار کیے گئے ہیں۔

Back to top button