بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ربادا کی ہیٹ ٹرک،جنوبی افریقہ جیت کر بھی سیمی فائنل دوڑ سے باہر ہو گیا

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقابلِ شکست رہنے والی انگلینڈ کو ایونٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، ایونٹ سے باہر ہونے والی جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 10 رنز سے ہرادیا۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں انگلش ٹیم صرف 179 رنز ہی بناسکی۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوی افریقہ کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو 131 یا اس سے کم اسکور پر روکنا تھا۔

جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں مقررہ 20 اوورز میں محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

اوپنر ریزا ہینڈرکس کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کوئنٹن ڈی کوک نے رسی ویندر ڈوسن کے ہمراہ 71 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، جس کے بعد 86 کے مجموعے پر ڈی کوک 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

https://twitter.com/i/status/1457042849267077121

اس کے بعد ویندر ڈوسن اور ایڈن مارکرم نے ناقابلِ شکست 103 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو 189 کے مجموعے تک پہنچا دیا۔

انگلینڈ کی جانب سے ایک وکٹ عادل رشید جبکہ ایک وکٹ معین علی نے لی جبکہ دیگر کوئی بولرز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

Back to top button