بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جمشید اقبال چیمہ نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔

این اے 133 پر تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے پر لاہور ہائیکورٹ کے ایپلیٹ ٹربیونل سے رجوع کر لیا ہے۔

جمشید اقبال چیمہ کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر کا اقدام کالعدم قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ تجویز کنندہ بلال حسین کا تعلق اسی یونین کونسل سے ہے۔

ریٹرننگ افسر کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی کےکاغذات نامزدگی کا تجویز کنندہ حلقے کا نہیں تھا، اس وجہ سے دونوں کے کاغذات مسترد کیے گئے۔

خیال رہے کہ این اے 133 کی نشست مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اور الیکشن کمیشن نے حلقے میں 5 دسمبر کو ضمنی الیکشن کا اعلان کر رکھا ہے۔

Back to top button