بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کالعدم تنظیم کا احتجاج،ملک کے بیشتر شہروں میں زندگی مفلوج

کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں میں نظامِ زندگی معطل ہے۔ راولپنڈی میں 12 روز سے معمولاتِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔

احتجاج کو روکنے کے لیے فیض آباد انٹرچینج کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا جبکہ مری روڈ پر کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

فیض آباد انٹرچینج سے صدر تک مری روڈ دونوں طرف سے کنٹینرز لگا کر بند کردی گئی ہے جبکہ اسلام آباد ایکسپریس وے کا واحد راستہ کھلا ہے۔

وزيرآباد شہر کے داخلی راستوں پر رینجرز تعینات ہے جبکہ ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔

جگہ جگہ رکاوٹیں اور کنٹینرز کی وجہ سے وزیرآباد سے گجرات جانے والے راستے بند اور ایمرجنسی نافذ ہے۔

علاوہ ازیں سرائے عالمگیر اور جہلم کے درمیان جی ٹی روڈ کو خندقیں کھود کر بند کردیا گیا ہے۔

Back to top button