بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مہنگائی،پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے نئی منطق پیش کردی

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے انوکھی منطق پیش کی ہے۔

مردان سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے طفیل انجم نے مہنگائی پر نرالی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اللہ کی طرف سے آتی ہے۔

طفیل انجم نے مزید کہا کہ ہر صبح اللہ کی طرف سے ایک فرشتہ مقرر ہوتا ہے جو نرخ مقرر کرتا ہے۔

مہنگائی سے متعلق اپنے بیان کی ویڈیو وائرل ہونے پر طفیل انجم نے کہا کہ وہ اب بھی مہنگائی اللہ کی طرف سے ہے کی بات پر قائم ہیں، فرشتے کی جانب سے ریٹ مقرر کرنے کی بات ٹھیک نہیں، یہ بات واپس لیتا ہوں۔

Back to top button