بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 2 روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 2 روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے۔متحدہ عرب امارات کے وزیرانصاف عبداللہ بن سلطان نے صدر عارف علوی کا استقبال کیا۔

صدر عارف علوی متحدہ عرب امارات میں کاروباری افراد، سرمایہ کاروں، آئی ٹی کمپنیوں اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے، صدر مملکت دبئی میں روشن اپنا گھر پروگرام کی تقریب رونمائی میں بھی شرکت کریں گے۔

صدر مملکت کے دورۂ دبئی کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں تجارتی و معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

دورۂ یو اے ای کے دوران صدرِ پاکستان دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین کا افتتاح کریں گے، وہ عرب امارات کے معززین سے ملاقات بھی کریں گے۔

Back to top button