بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حالات آئے روز بہتری کے بجائے بد تر ہو رہے ہیں،چیف جسٹس قیصر رشید

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید نےکہا ہےکہ ملک کے حالات اتنے خراب ہیں کہ خود کفالت کے باوجود چینی اور گندم درآمد کرنا پڑ رہی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ میں آٹے کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران  چیف جسٹس قیصر رشیدکا کہنا تھا کہ مہنگی گندم اور چینی درآمد کرنے سے بوجھ غریب پر پڑےگا،  ڈالرکی قیمت میں اضافے سے قیمتیں مزید بڑھیں گی،  پتہ نہیں حکومت کس طرف جارہی ہے۔

جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیےکہ غریب کو ایک وقت کی روٹی تک میسر نہیں اب وہ مہنگی گندم اور چینی خریدیں گے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ ان حالات کے ذمہ دار کو ن ہیں؟  حالات آئے روز بہتری کے بجائے بد تر ہو رہے ہیں، پتہ نہیں حکومت کیا کر رہی ہے۔

عدالت عالیہ نے انتظامیہ کو گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دیتے ہوئےکہا کہ مہنگی گندم اور چینی برآمد کرکےعوام کو مہنگے داموں ہی فروخت کریں گے،کوئی مکینزم نہیں ہے۔

Back to top button